کیا سوتیلا ہونا اتنابڑا جرم ہے؟

انسان ترقی کی منزلیں طے کررہاہے مگر کچھ چیزوں میں وہ ابھی بھی پستی کا شکار ہے ۔ کیونکہ اس کا تعلق ترقی سے نہیں ہے بلکہ یہ اس کی فطرت کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ اس میں سے ایک چیز ہے سوتیلا ہونا۔ ناجانے کیوں پر یہ سوتیلا پن انسانوں کو زہر لگتا ہے،وہ زہر تو برداشت کرلیتے ہیں مگر سوتیلے کو کبھی برداشت نہیں کرتے ۔ اور بالخصوص خواتین اس میں حددرجہ متعصب نظر آتی ہے۔ اس کی سب سے دردناک مثال گزشتہ دنوں لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ مید ان میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔جہاں نائلہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی تھی مگر شادی کے بعد سے ہی سوتیلی ماں نے اس گڑیاں پر ہر طرح کے ظلم کے پہاڑ ڈھائے، اکثر اسے کمرے میں بند کردیتی ،برف باری کے دنوں میں اسے کام کے بہانے سے شدید سردیوں میں چھوڑ دیتی تھی، قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے سوتیلی ماں نے اس کے دانت بھی توڑے تھے، جلایا بھی تھا ان بے تحاشہ مظالم کے باوجود اللہ تعالی نے اس معصوم بچی کو زندگی دی اور وہ بلوغت کی عمر تک پہنچ گئی۔ گزشتہ دنوں زبردستی 12 سا...