Posts

Showing posts from July, 2017

پھلتی پھولتی ریاستیں تباہی کی دھانے پر:

یہ عالمی طاقتوں کا وطیرہ رہا ہے۔ کہ وہ ہر اس ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچاتی ہے جو انکی ہاں میں ہاں نہ ملائی یا پھر انکی ترقی ان طاقتوں کی مرہون منت نہ ہو۔ اس تباہی کی ابتداء ہمیشہ اس ملک وریاست میں سیاسی افراءتفری،سیاسی انتشار اور حکومت کی کمزوری سے ہوتی ہے۔ عالمی طاقتیں کبھی یہ کام خود براہ راست کرتی ہے۔ یا پھر اقتدار کے خواہاں اور اپوزیشن پارٹیوں پر کروڑوں روپے لگواکر کرتی ہے۔ یہ پیسہ عوام میں ان پارٹیوں کی اہمیت بڑھانے اورانکا مورال بلند کرنے کیلئے الیکٹرونک اور سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر خرچ کیا جاتا ہے۔ حکومت وقت کے خلاف برسرپیکار جماعتیں سمجھتی ہے کہ یہ طاقتیں انکی معاون اور خواہاں ہے۔ لیکن بلی تھیلے سے تب باہر آتی ہے۔ جب میدان لگ چکا ہوتا ہے،سیاسی انتشار اور افراءتفری پوری عروج پر ہوتی ہے۔ اور ملک میں کاروبار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی ڈس آرگنائز کا شکارہوجاتی ہے۔ تو یہ طاقتیں پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ اور پھر خانہ جنگی اس ملک کا مقدر بن جاتی ہے۔ یہ طاقتیں بعض دفعہ مذہب کو استعمال کرتی ہے اور بعض دفعہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ذریعے ترقی کا سرسبز خواب دکھاتی ہے۔ جو ب...