Posts

Showing posts from December, 2015

سیکولرزم اور اسلام

سیکولرزم اور اسلام سیکولرزم ایک ایسا طرز زندگی ہے جس میں ریاستی اداروں اور مذہبی معاملات کو الگ الگ کر دیا جائے“ ۔ کیمبرج انگلش ڈکشنری کے مطابق ”سیاسی و معاشرتی معاملات میں مذہب کی عدم مداخلت کا نام سیکولرزم ہے“ ۔ امریکن ہری ٹیج ڈکشنری کے مطابق ”اجتماعی معاملات مذہب کو شامل کیے بغیر چلانے کا نام سیکولرزم ہے“ ۔ آکسفورڈ ، مریم ویبسٹرز اور دیگر معتبر انگریزی لغات کے مطابق سیکولرزم کی تعریف یہی ہے۔ یعنی مذہب اور خدا اگر ہیں بھی تو انفرادی زندگی تک، اس سے آگے جانے کی ان کو اجازت نہیں۔ یورپ کے تاریک دور کے اندر پادریوں کی مداخلت حد سے بڑھ گئی، افراد پر تحقیق، جستجو اور علم کے دروازے بند کر دیے گئے۔ کئی سائنسدانوں کو قتل بھی کر دیا گیا۔ لوگوں کو مجبور کر دیا گیا کہ وہ عیسائیت کی اندھی تقلید کریں اور اس کے مقابلے میں اپنے دماغ کی کھڑکیاں بالکل بند کر لیں۔اس وقت عیسائیت میں چونکہ بہت ذیادہ تحریف ہو چکی تھی۔ اس کو اللہ کے سچے دین کی حیثیت حاصل نہ تھی۔ اس لیے وہ انسانی ذہنوں میں ابھرنے والے سوالوں کے جواب نہ دے سکا۔ نتیجے کے طور پر لوگوں نے مذہب سے بغاوت شروع کر دی۔ چودہویں صدی عیسوی میں اٹل...

علم تاریخ

علم تاریخ کی مؤرخین بہت سی تعریفات کی ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہےکہ علم تاریخ وہ علم ہے جس کے ذریعہ نبیوں، بادشاہوں،فاتحین اور مشہور شخصیتوں کے حالات اور گزرے ہوئے مختلف زمانوں کے عظیم الشان واقعات و مراسم وغیرہ معلوم ہو سکے۔ تاریخ ہمیں بزرگوں کے احوال سے واقف کرکے دل ودماغ ایک بابرکت جوش پیداء کردیتی ہےتاریخ ہمیں قوموں کے حالات و واقعات اور ملکوں ملکوں سفر کراتی ہے تاریخ کا مطالعہ حوصلہ کو بلند کرتا ہے ہمت کوبڑھاتاہے ،تاریخ کے مطالعہ سے دانائی اور بصیرت ترقی کرتی ہے اور قوت فیصلہ بڑھ جاتی ہے۔ تاریخ کا مطالعہ انسان کو بادشاہوں،فاتحوں اور باکمال لوگوں کی حالات زندگی سے باخبر رکھتی ہے۔ قوموں کو منازل طےکرانےاور قوموں کو ذلت و پستی سے بچانے کیلئے تاریخ ایک زبردست مؤثر اور نہایت قیمتی ذریعہ ہے قومیں جب کبھی ذلت کی پستی سے بام ترقی کی طرف متحرک ہوئی ہیں انھوں نے تاریخ کو سب سے بڑا محرک پایاہے۔ قرآن کریم نےبھی ہمیں یہ بتایاہے کہ سعادت مندی اور دین و دنیا کی کامرانی حاصل کرنے کیلئے تاریخ کا مطالعہ نہایت ضروری ہے چنانچہ اللہ رب العزت نے لوگوں کو نصیحت حاصل کرنےکیلئے کلام پاک میں جابجا ام...