Posts

Showing posts from June, 2015

آخر ہم لوگ کب سنجیدگی دکھائیں گے ؟

Image
میں جامعہ کراچی کےوی ایس کینٹن میں بیٹھا اپنے دوست انس سے محو گفتگو تھا۔اچھا سب چھوڑو انس آپ کو پتہ ہے انڈیا نے سرحد پارکرنے پر کبوتر کو پاکستانی جاسوس سمجھ کر پکڑ لیا ہے اورمقامی اسپتال میں اس کا ایکسرے تک کرالیا گیا اور جب کچھ نہ ملا تو اسے مزید کچھ دن کے لئے تفتیش کی غرض سے اس کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیاہے۔ اور اس کے ساتھ ہی میں انڈیا کے نادانی اور بےوقوفی پر ہنس پڑا جب ہنسی رکی تو میں نے اپنی بات دوبارہ شروع کی کہ یار یہ انڈیا والے کیسے بے وقوف ہے پاکستان سے نفرت میں اس حد تک پہنچ گئےہیں کہ بےزبان پرندوں کو بھی دشمن سمجھنے لگے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا پر بھی یہ نیوز چل رہی ہے انڈیا نے ساری دنیا میں خود کو رسوا کردیا ایک کبوتر کی وجہ سے۔ میں کولڈرنک کا گلاس ہاتھ میں لیے بولا ہی جارہا تھا کہ سوشل میڈیا پر تو یہ کبوتر کچھ زیادہ ہی مشہور ہوگیا ہے لوگوں نے تو اس پر اشعار بھی بنا لیے ہیں۔کہ بڑا دشمن بنا بھرتا ہے جو اک کبوتر سے ڈرتا ہے! اقبال کے شاھین سے لرزتا ہے زمانہ کبوتر سے بھی جو ڈر جائے اسے بھارت کہتے ہیں. انس بغیر مجھے ٹوکے میری باتیں سنجیدگی کے ساتھ سن رہا تھا۔ م...